الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کی جانب سے” اقبال ڈے ” کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ رنگا رنگ تقریب میں بچے اور بچیوں کے درمیان کوئز مقابلہ ہوا۔
اس موقع پر خطاب کرتےہوئے الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے صدر عبدالعزیز عابد کا کہناتھا کہ اقبال امت مسلمہ کے عظیم شاعر تھے ،،وہ مسلمانوں کو متحد دیکھناچاہتے تھے ،،پاکستان کے قیام کا خواب انہوں نے ہی دیکھا تھا۔اقبال کو بچوں سے بے حد پیارتھا۔انھوں نے بلند و بالا پرواز کی بدولت نوجوانوں کو شاہین سے تعبیر کیا۔
اقبال ڈے کی تقریب میں الخدمت فاؤنڈیشن لاہور کے رہنماملک منیر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع
پر بچوں کے ساتھ مل کر کیک بھی کاٹا گیا