لاہور میں جگہ جگہ اتنے ریسٹورنٹ ہیں کہ اس کا نام ریسٹورنٹس کا شہر رکھ دیا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ ایسے میں کسی بھی نئے ریسٹورنٹ کی انتظامیہ کو گاہکوں کی توجہ حاصل کرنے کے لیے نت نئی تراکیب سوجھتی ہیں “سینڈوچ شاپ” کے نام سے جوہر ٹاؤن میں کھلنے والے فاسٹ فوڈ پوائٹ نے پاکستان کا سب سے بڑا سینڈو چ تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اس حوالے سے “سینڈوچ شاپ”پر ایک مقابلہ بھی منعقد کروایا گیا جس میں مذکورہ سینڈوچ کھانے کے لیے گاہکوں کو سات منٹ دیے گئے۔ مقابلے میں حصہ لینے والوں سے کوئی چارجز نہیں لیے گئے جبکہ جیتنے والے پہلوان کو اضافی تحفے تحائف سے بھی نوازا گیا۔ “سینڈوچ شاپ” کا دعویٰ ہے کہ وہاں بننے والے سینڈوچز ذائقے اور مقدار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں۔ نئے ٹیسٹ کے متلاشی جوہر ٹاؤن میاں پلازہ میں واقع “سینڈوچ شاپ”ضرور جائیں۔