سابق اداکار اسد نذیر اور ان کی اہلیہ کو امریکہ میں فراڈ کاالزام ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا گیا . ذرائع کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ بندیا کے سابق شوہر اسد نذیر نے اپنی موجودہ اہلیہ طاہرہ نذیر کے ساتھ مل کر امریکہ میں جعلی کمپنیاں رجسٹرڈ کرائیں اور ان جعلی کمپنیوں کے ذریعے مقامی بینکوں اور دیگر اداروں کے ساتھ کروڑوں روپے مالیت کا فراڈ کیا .
مقامی پولیس نے علم ہونے کے بعد میاں بیوی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا . جرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسد نذیر کو تین سال جبکہ ان کی اہلیہ طاہرہ نذیر کو چھ ماہ کی سزا سنائی ہے .
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جب تک دونوں فراڈ کا ایک ایک پیسہ واپس نہیں کریں گے ان کو ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گا. اگر مقررہ مدت کے اندر رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو ان کی سزا میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے . یاد رہے کہ اداکار اسد نذیر طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں اور وہاں کی شہریت بھی حاصل کر چکے ہیں .