قرض کیلئے اگلے ماہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کرینگے :اسد عمر

وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کے حصول کے لئے اگلے ہفتے بات چیت کریں گے، جب تک صنعت پاؤں پر کھڑی نہیں ہوتی باقی ملکوں سے آگے نہیں نکل سکتے، وسائل کی کمی ہے اور یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ تھوڑے وسائل کہاں لگانے ہیں. ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان تاریخ کے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے، کہا جا رہا ہے کہ خطے میں پاکستان افغانستان سے بھی پیچھے ہے لیکن ایسا نہیں، پاکستان میں ﷲ تعالی کی ہر نعمت ہے لیکن پھر بھی ہم آئی ایم ایف سے قرض لینے کے دوراہے پر کھڑے ہیں، اگلے ہفتے ہم آئی ایم ایف سے قرض لینے کے لیے بات چیت کریں گے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

ایتھریم نیٹ ورک پر 33ارب روپے کا سائبر حملہ

کرپٹو مارکیٹ سائبر حملوں کی زد میں ہے۔ ایک ماہ کے دوران ڈی فائی (ڈی ...

%d bloggers like this: