‎شہباز شریف کی گرفتاری کیسے ممکن ہوئی؟ وعدہ معاف گواہ کون بنا ؟

نیب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو حراست میں لے لیا،شہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری کیلئے نیب نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرلیا،تاہم ابھی نیب کی جانب سے شہبازشریف سے خرد برد سے متعلق پوچھ گچھ کی جارہی ہے. میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سابق وزیراعلیٰ اورقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو آج صاف پانی کمپنی کیس کی تحقیقات کیلئے طلب کیا تھا.

شہبازشریف جب 3بجے نیب آفس پہنچے توان کے سامنے تین فائلیں رکھی گئیں اور ان سے پوچھ گچھ کی جارہی ہیں.بتایا گیا ہے کہ نیب آفس میں پہنچنے کے بعد شہبازشریف کی گاڑیاں واپس بھیج دی گئیں .جبکہ نیب آفس کے باہر رینجرز کی بھاری نفری تعینات کردی گئی.

نیب نے شہبازشریف کوآشیانہ ہاؤسنگ اسکیم میں کرپشن کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے. تاہم نیب نے شہبازشریف کی باضابطہ گرفتاری ڈالنے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کرلیا ہے.ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کے نزدیک شہبازشریف نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے من پسند کمپنی کو ٹھیکہ دیا ہے. صدر ن لیگ شہبازشریف آج صاف پانی کمپنی اسکینڈل میں تیسری پیشی کیلئے نیب کے دفتر گئے تھے. جہاں نیب کی تین رکنی ٹیم نے شہبازشریف سے صاف پانی کمپنی کیس سے متعلق پوچھ گچھ کی . تاہم اب نیب حکام نے شہبازشریف کو گرفتار کرلیا ہے.مزید بتایا گیا کہ شہبازشریف سے آج تحقیقات نہیں کی گئیں بلکہ ان کے سامنے ثبوتوں کی تین فائلیں رکھی گئیں اور ان سے کہا گیا کہ یہ تمام آپ کی کرپشن کے ثبوت ہیں.دوسری جانب وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے بھی شہبازشریف کی گرفتار ی کی تصدیق کردی ہے.نیب کی جانب سے شہبازشریف کیخلاف 14روزہ جسمانی ریمانڈ لینے کی کوشش کی جائے گی.

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: