پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے غیر قانونی چینل جی نیوز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چینل کے مالک ملک یامین اعوان کے خلاف تھانہ فیصل ٹاؤن میں ایف آئی آر درج کرا دی ہے۔ ملک یامین اعوان روزنامہ سحر بھی چلا رہے ہیں۔
ایف آئی آر پیمرا کے ڈپٹی جنرل منیجر لاہور کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔
جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چینل غیر ملکی مواد نشر کرنے میں ملوث رہا ہے اور مخلتف ناموں سے غیر قانونی چینل چلا رہے تھے۔