میکڈونلڈ کے برگر سے کیڑے نکلنے لگے

فاسٹ فوڈ کیلئے میکڈونلڈ ایک جانا پہچانا  نام ہے اور دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی شہری ہزاروں کی تعداد میں میکڈونلڈ کا رخ کرتے ہیں۔

ساہیوال میں میکڈونلڈ کی برانچ میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں برگر سے کیڑا نکل آیا۔

اس وقت صورتحال نے سنجیدہ رخ اختیار کیا جب کھانے میں مصروف فیملی کے برگر سے اچانک ایک بڑے (کیڑے یا سنڈی) نے سر اُٹھایا۔ ممکنہ طور پر جس کا آدھا حصہ شہری کی جانب سے چبایا جا چکا تھا۔

کھانے والے کی طبیت خراب ھوئی تو فیملی نے ملٹی نیشنل فوڈ برینڈ میکڈونلڈ(MacDonald) ساھیوال کے خلاف احتجاج و واویلا شروع کر دیا۔

احتجاج ختم کرنے کے بدلے فیملی کو برگرز کی تبدیلی کی آفرز بھی کی گئی ۔

مزید وہاں موجود شہریوں کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل برینڈ اپنے ممالک میں تو سیفٹی کا بھرپور خیال کرتے ھیں مگر پاکستان میں سب کچھ آیا چلایا کر دیتے ہیں کیونکہ یہاں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: