پیپلز پارٹی وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کی مخالف

پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم ہائوس کو یونیورسٹی بنانے کی مخالفت کردی ۔

پی پی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس عمران خان کی ذاتی جاگیرنہیں، انہیں چاہئے کہ وہ اپنے ذاتی محل بنی گالہ کو یونیورسٹی بنائیں۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس حکومت پاکستان کی ملکیت ہے،اس پر عوام کا حق ہےاور مستقبل کے وزیراعظم کی رہائش کےلئے ہے،اسے یونیورسٹی بنانے کے اقدام کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ تین سو کنال کا بنی گالہ یونیورسٹی قائم کرنے کے لئے بہت مناسب جگہ ہے، کیوں نہ بنی گالہ انسٹی ٹیوٹ آف ایگرو فاریسٹری سے آغاز کریں؟

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ میں جامعات اور کالجز قائم کرنے کے حق میں ہوں لیکن 12 لاکھ آبادی کے شہراسلام آباد میں 20 یونیورسٹیاں اور سو کالجز پہلے ہی موجود ہیں، ان کا معیار اور وسائل بڑھانے کی ضرورت ہے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ وزیراعظم ہاؤس صرف رہائش گاہ نہیں، ایک ادارہ ہے، تحریک انصاف کے یہ حربے افسوسناک ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: