امریکہ کی عالمی انصاف کے ججوں کو دھمکی

وائٹ ہاؤس کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائیزر جان بولٹن نے بین الاقوامی جرائم کی عدالت کو امریکہ کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں جان بولٹن کا کہنا تھاکہ امریکہ بین الاقوامی عدالت کے ان ججوں اور عملے کے خلاف مقدمات قائم کرے گا جو افغانستان میں خدمات سرانجام دینے والے کسی بھی شخص کے خلاف جنگی جرائم کی کارروائی کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی عدالت امریکہ، اسرائیل اور اتحادیوں کے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ واشنگٹن میں فلسطینی تنظیم پی ایل او کے دفاتر بھی بند کیے جائیں گے۔ جان بولٹن نے کہا کہ امریکہ آئی سی سی یا کسی اور ادارے کو اسرائیل کے دفاع کے حق کو چھیننے نہیں دے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: