پاک فوج کا ڈیم فنڈ کیلئے ایک ارب 59لاکھ روپے عطیہ

ڈیموں کیلئے قرض نہیں لیا جائے گا، چف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بڑا اعلان کر دیا۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ملک کے اندر ڈیم اپنے وسائل سے تعمیر کریں گے۔ اس مقصد کے لیے کسی سے قرض نہیں لیا جائے گا۔ دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس سے سپریم کورٹ میں ملاقات کی ہے اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کی جانب سے ڈیم فنڈ کیلئے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک چیف جسٹس کو دیا۔اس حوالے سے آرمی آفیسرز 2 دن جب کہ جوان ایک دن کی تنخواہ ڈیم فنڈ میں جمع کرائیں گے۔چیف جسٹس کے نام خط میں کہا گیا کہ پاک فوج ڈیمز کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

ایتھریم نیٹ ورک پر 33ارب روپے کا سائبر حملہ

کرپٹو مارکیٹ سائبر حملوں کی زد میں ہے۔ ایک ماہ کے دوران ڈی فائی (ڈی ...

%d bloggers like this: