ڈی پی او بھکر خرم شکور کا شہدا کو سلام

بھکر(ابواسماعیل خان)یوم دفاع پاکستان کے حوالے سےڈی پی او بھکر خرم شکور نے مختلف تقریبات میں ذاتی طور پر شمولیت کی۔

 

صبح یاد گار شہداء پولیس لائنز بھکر میں شہداء کو سلامی دی گئی جس میں ڈی پی او بھکر، ڈی سی بھکر اور میجر پاک آرمی نے شرکت کی۔

اس کے بعد تینوں افسران آفس جاب بیورو بھکر میں منعقدہ یوم دفاع کے حوالے نمائشی تقریب میں تشریف لے گئے۔ بعد ازاں جملہ افسران ، پاک آرمی کے شہداء کی قبروں پرگئے اور فیملیز سے ملے اور انھیں تحائف پیش کیے۔

یوم دفاع کی مناسبت سے بھکر شہر میں “سر سبز پاکستان” کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی۔ جسکی قیادت بھی جملہ تینوں افسران نے کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

ایتھریم نیٹ ورک پر 33ارب روپے کا سائبر حملہ

کرپٹو مارکیٹ سائبر حملوں کی زد میں ہے۔ ایک ماہ کے دوران ڈی فائی (ڈی ...

%d bloggers like this: