بھکرسے232اشتہاری گرفتار،7گاڑیاں ،اسلحہ برآمد

بھکر(صاحبزادہ سلیمان خان) ڈی پی او خرم شکور کی ہدایت پر پولیس نے اگست کے دوران مختلف مقامات پر چھاپے مار کر ریکارڈ 232اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا۔

بھکر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی پی او خرم شکور نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 1105 گرام ہیرؤن، 145 گرام چرس اور 1121 لیٹر شراب برآمد کر کے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کیے ہیں۔ جوئے کے متعدد ٹھکانوں پر چھاپے مار کر ملزموں سے موبائل فونز،نقدی،ٹی وی اور موٹر سا ئیکلز قبضے میں لیے گئے۔ مختلف کارروائیوں میں 106 عادی مجرموں سمیت 29 دیگر ملزموں کو حراست میں لیا گیا۔

ڈی پی او خرم شکور نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع بھر میں مساجد، چرچ سمیت دیگر مذہبی مقامات اور بینکوں کی سیکیورٹی بڑھا دی ہے۔ جس سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ڈی پی او خرم شکور نے کہا کہ علاقے میں شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے۔ان کے دروازے ہر خاص و عام کے لیے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

ایتھریم نیٹ ورک پر 33ارب روپے کا سائبر حملہ

کرپٹو مارکیٹ سائبر حملوں کی زد میں ہے۔ ایک ماہ کے دوران ڈی فائی (ڈی ...

%d bloggers like this: