اقوامِ متحدہ کے سابق سربراہ کوفی عنان 80 برس کی عمر میں چل بسے

انسانی خدمات کے اعتراف میں نوبیل انعام حاصل کرنے والے اقوامِ متحدہ کے سابق سربراہ کوفی عنان 80 برس کی عمر میں چل بسے۔

کوفی عنان پہلے سیاہ فام افریقی سفارتکار تھے جو اقوام متحدہ کے سربراہ جیسے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئے۔

وہ اس عہدے پر سنہ 1997 سے سنہ 2006 تک کام کرتے رہے۔

اس کے بعد انھوں نے شام کے لیے اقوامِ متحدہ کے خصوصی ایلچی کے فرائض بھی نبھائے تاکہ تنازع کا پر امن حل تلاش کیا جا سکے۔

کوفی عنان کے دور میں عراق جنگ اور ایڈز کی وبا جیسے بڑے مسائل کا سامنا رہا۔

ان کی وفات کا اعلان کرتے ہوئے کوفی عنان فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا کہ ’وہ ایک عالمی مدبر تھے۔ انھوں نے اپنی ساری زندگی شفافف اور پر امن دنیا کے لیے جد و جہد کی۔ ‘

’جہاں کہیں بھی مشکلات اور ضرورت ہوتی وہ پہنچتے تھے۔ انھوں نے اپنے عزم اور ہمدردانہ مزاج سے بہت لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔ انھوں نے ہمیشہ دوسروں کو اولیت دی، حقیقی رحم دلی، گرم جوشی اور بہترین کارکردگی دکھائی۔‘

ان کا تعلق گھانا سے تھا اور انھوں نے سوئٹزر لینڈ کے شہر جنیوا میں وفات پائی۔ وہ گذشتہ کئی برسوں سے وہاں مقیم تھے۔

انھیں ان کی خدمات کی اعتراف میں سنہ 2001 میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: