سرفراز احمد اور محمد عامر کی نابینا کرکٹرز کے مقابلے میں 80 گنا زیادہ تنخواہ

پی سی بی کی جانب سے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ کے اعلان کے بعد پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل نے بھی 17 کھلاڑیوں کیلئے ماہانہ اعزازیے کا اعلان کردیا، سرفہرست کھلاڑی کو دی جانیوالی رقم قومی کپتان سرفراز احمد کی تنخواہ کا 1.5 فیصد ہے۔

پی سی بی کی طرح پی بی سی سی نے بھی کھلاڑیوں کو 3 کیٹیگریز اے، بی اور سی میں تقسیم کیا ہے، کھلاڑیوں کو اگلے 6 ماہ جولائی سے دسمبر 2018ء تک ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔

البتہ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ پی بی سی اور پی بی سی سی کی جانب سے کھلاڑیوں کیلئے مقرر کردہ ماہانہ رقم میں بہت بڑا فرق ہے۔

پی سی بی کی اے کیٹیگری میں شامل پاکستانی کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر محمد عامر ماہانہ 8 لاکھ روپے وصول کریں گے جبکہ ان کے مقابلے میں پی بی سی سی کی اے کیٹیگری کا کھلاڑی صرف 12 ہزار روپے ماہانہ ادائیگی پر خدمات انجام دے گا۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کی بی اور سی کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو بالترتیب 10 ہزار اور 9 ہزار روپے ماہانہ ملیں گے۔

پاکستان کی بلائنڈ کرکٹ ٹیم 2002ء اور 2006ء میں ملک کیلئے دوبار ورلڈ ٹائٹل جیت چکی ہیں، اس کے علاوہ 2 بار ٹیم رنر اپ رہی جبکہ بلائنڈ ٹی 20 ورلڈ کپ 2012ء اور 2017ء کے فائنل میں بھی ٹیم نے دوبار جگہ بنائی۔

قومی کرکٹ ٹیم نے 1992ء میں ورلڈ کپ ٹائٹل پہلی بار حاصل کیا جبکہ 1999ء میں رنر اپ رہی، ٹی 20 ورلڈ کپ 2009ء میں جیتا اور 2007ء میں رنر اپ رہی تھی، گرین شرٹس سرفراز احمد کی قیادت میں 2017ء میں چیمپئنز ٹرافی بھی جیت چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

https://twitter.com/AliZafarsays/status/1704445733842333810

شائقین کرکٹ ورلڈکپ کے ترانے سے مایوس، علی ظفر سے گانے کی درخواست کر دی

کرکٹ شائقین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل ترانے کی ...

%d bloggers like this: