انوشکا شرما شدید تنقید کی زد میں آگئیں

لندن: بھارتی ہائی کمشنر کی جانب سے اپنی ٹیم کو دیئے گئے استقبالیے کے بعد گروپ فوٹو میں انوشکا شرما کی موجودگی شائقین کو ایک آنکھ نہیں بھائی ہے اور انہوں نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں انگلینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ ٹی ٹوئنٹی اور ایک روز میچز کی سیریز کے بعد ٹیسٹ سیریز میں مصروف ہے۔

لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کی جانب سے کرکٹ ٹیم کے لیے استقبالیہ رکھا گیا جس میں ٹیم کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ نے شرکت کی۔

بھارتی ٹیم کے استقبالیے کے بعد کی گروپ فوٹو گزشتہ روز بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کی جس میں پوری ٹیم کے ساتھ ساتھ کپتان ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما بھی موجود تھیں تھیں۔

ٹوئٹر صارفین کو بھارتی ٹیم کے ساتھ انوشکا شرما کی تصویر ایک آنکھ نہیں بھائی ہے اور انہوں نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

علی نامی ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ نائب کپتان آخری لائن میں کھڑے ہیں لیکن بھارتی کپتان کی اہلیہ بالکل فرنٹ پر ہیں۔

ایک دل جلے نشانت نامی صارف نے کہا کہ کرکٹ بورڈ کیوں کسی کھلاڑی کی بیوی کو آفیشل ٹور کی اجازت دیتا ہے؟ ہمارے کھلاڑی کام پر ہیں یا ہنی مون پر اس کی تصدیق کی جائے۔

مایانک شرما نامی نوجوان کا کہنا ہے کہ انوشکا شرما اسکواڈ میں موجود ہیں تو اگلے میچ میں پلیئنگ الیون میں ہوں گی۔

کوہ نور داس نامی صارف نے کہا کہ انوشکا کو ان کے شوہر ویرات کوہلی کی جگہ اگلے میچ میں کھلایا جائے گا اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بار انوشکا شرما کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: