ووٹ کی طاقت سے عمران خان کووزیراعظم بنائیں گے، طارق سعادت

 

لاہور(اے ایف چودھری)تحریک انصاف کے پی پی147 سے امیدوارمحمد طارق سعادت کی شاد باغ کی یوسی 25 میں ڈورٹوڈورمہم ،کارنرمیٹنگ اورانتخابی دفترکا افتتاح کیا ،شاد باغ آمد پراہل علاقہ اورپی ٹی آئی کے کارکنوں نے طارق سعادت کا پھولوں کی پتیوں سے شانداراستقبال کیا۔انتخابی دفترکی افتتاحی تقریب اورکارنرمیٹنگ میں بہادرخان،بلال بٹ،کرامت گجر،رفاقت بھائی سمیت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے محمد طارق سعادت نے کہا کہ حلقے کی عوام کا پیارکبھی نہیں بھلا سکتا، عوام کا جوش دیکھ کر یقین ہوگیا ہے کہ پچیس جولائی کوملک لوٹنے والوں کوعبرتناک شکست دیکرووٹ کی طاقت سے عمران خان کووزیراعظم بنائیں گے۔ انہوںنے کہا کہ خاندانی جماعتوں نے صرف اپنے بینک بیلنس،محلات میں اضافہ کیا اورغریب عوام کومہنگائی،بے روزگاری،غربت،مایوسی،اندھیروں کے سوا کچھ نہیں دیا،غریب عوام پچیس جولائی کو ملکی خزانہ خالی کرنے والوں کوووٹ کی پرچی پربلے کومہرلگا کرجواب دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: