الیکشن میں کون سی جماعت کتنی سیٹیں جیتے گی ؟

) الیکشن 2018 میں صرف 2 ہفتے باقی رہ گئے ہیں، ایسے میں ہر سیاسی جماعت بھرپور طریقے سے اپنی انتخابی مہم چلارہی ہے اور ووٹرز کو نئے وعدوں اور سہانے خوابوں کے ذریعے لبھانے کی کوشش کر رہی ہے۔ الیکشن کی اسی گہما گہمی میں کیے جانے والے نئے سروے کے نتائج نے سب کو حیران پریشان کردیا ہے۔

روشن پاکستان اوپینیئن پولنگ کی جانب سے نواز شریف کو احتساب عدالت کی جانب سے ملنے والی سزا اور ان کی واپسی کے اعلان کے بعد کے عرصے میں ملک بھر میں سروے کرایا گیا ہے۔ یہ سروے 7 جولائی سے 10 جولائی کے مابین کیا گیا ہے جس میں تحریک انصاف کی مقبولیت میں کمی اور مسلم لیگ ن کی پذیرائی میں اضافہ ظاہر کیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ احتساب عدالت نے 6 جولائی بروز جمعہ کو ایون فیلڈ ریفرنس میں اپنا فیصلہ سنایا تھا۔

روشن پاکستان کی جانب سے 28 جون سے یکم جولائی تک کے عرصے میں سروے کرایا گیا تھا جس میں تحریک انصاف کو 93 نشستوں کے ساتھ سب سے بڑی سیاسی قوت کے طور پر دکھایا گیا تھا تاہم 7 جولائی سے 10 جولائی تک کرائے جانے والے سروے میں تحریک انصاف کی نشستوں میں کمی آئی ہے اور اب اس کو 89 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

دوسری جانب تازہ سروے میں مسلم لیگ ن کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ 28 جون سے یکم جولائی تک کے سروے میں سابق حکمران جماعت کو 71 نشستیں ملتی ہوئی نظر آرہی تھیں تاہم حالیہ سروے میں اس کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے اور اسے آئندہ الیکشن میں 76 نشستیں ملتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔

 

روشن پاکستان کے نئے سروے میں پیپلز پارٹی کی ایک نشست بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہے ۔ پرانے سروے میں اسے 46 جبکہ حالیہ سروے میں 47 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان دونوں سروے رپورٹس میں اپنی 13 نشستیں محفوظ رکھے ہوئے ہے۔

سروے میں تحریک انصاف کے بعد سب سے زیادہ نقصان متحدہ مجلس عمل کو پہنچتا ہوا نظر آرہا ہے۔ مذہبی جماعتوں کا یہ اتحاد پہلے 26 نشستیں حاصل کرتا نظر آرہا تھا لیکن حالیہ سروے میں اس کی 15 نشستیں ہاتھ سے نکلتی ہوئی نظر آرہی ہیں اور اسے صرف 11 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: