سڑکوں اور نالوں میں کچرا پھیکنے والوں کا چالان ہوگا

واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) نے جی ٹی روڈ اور جمرودروڈ پر کچرا جبکہ ملحقہ نالیوں میں گندگی پھینکنے اور پانی ضائع کرنے والوں کا چالان کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈبلیو ایس ایس پی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر خانزیب خان کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جنرل آپریشنز انجینئر علی خان، زونل منیجرزاور متعلقہ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کے فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائزہ لیا گیا اور ضروری احکامات جاری کئے گئے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جی ٹی روڈ اور جمرود روڈ پر ڈبلیو ایس ایس پی کی انفورسمنٹ ٹیمیں نگرانی کریں گی جو افراد سڑکوں اور نالیوں میں گند پھینکتے اور پانی ضائع کر رہے ہیں انہیں نوٹس جاری کرکے ایسا نہ کرنے کی تنبیہہ دی جائے گی بصورت دیگر انہیں جرمانے کا چالان ٹکٹ جاری کیا جائے گا۔ جرمانہ کا تعین لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبائی حکومت پہلے ہی ڈبلیو ایس ایس پی کے افسران کو لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 ء کی روشنی میں انفورسمنٹ اختیارات تفویض کر چکی ہے جبکہ ڈبلیو ایس ایس پی محکمہ بلدیات کی وساطت سے افسران کو تربیت بھی دے چکی ہے۔

اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ سٹیزن لیزان سیل کو فوری طور پر متحرک کیا جائے گا۔ سیل کے ذریعے صارفین سے قریبی رابطہ رکھا جائے گا۔ انہیں پانی بل ادا کرنے اور غیر قانونی کنکشن کو بلا معاوضہ قانونی شکل دینے کے لئے راغب کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں منتخب نمائندوں، علماء اور معاشرے میں اثر رسوخ رکھنے افراد کی خدمات سے بھی استفادہ کیا جائے گا۔ علماء کی مشاورت سے پیش اماموں کے لئے مختصر بیان تیار کیا جائے گا جسے خطبات جمعہ میں پڑھنے کے لئے تقسیم کیا جائے گا۔ اچھی کارکردگی دکھانے پر واٹر ریٹ عملے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں ڈبلیو ایس ایس پی حدود میں اگلے چند ہفتوں میں وسیع پیمانے پر آگاہی مہم کا آغاز کیا جائے گا جو مسلسل جاری رہے گی اس کے لئے رضاکاروں کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: