ملالہ یوسفزئی کی فلم ’گل مکئی‘ کا پوسٹر ریلیز

امن کا نوبیل انعام حاصل کرنے والی دنیا کی کم عمر ترین شخصیت ملالہ یوسفزئی م کی زندگی پر بننے والی نئی فلم کا پوسٹر اور ٹیزر فلم کے پروڈیوسرز نے انسٹاگرام اور یوٹیوب پر ریلیز کردیا ہے۔

اس فلم کا نام گل مکئی ہے اور اس کے ہدایت کار امجد خان نے فلم کا ٹیزر اور پوسٹر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی اپلوڈ کیا ہے۔

اس فلم میں ملالہ کا کردار انڈین ٹیلیوژن میں کام کرنے والی اداکارہ ریم شیخ ادا کررہی ہیں جبکہ ضیاالدین یوسف زئی کا کردار بالی وڈ اداکار اتل کلکرنی کے حصے میں آیا ہے۔

فلم کے ٹیزر میں ملالہ کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ ایک کھلی کتاب لیے کھڑی ہیں اور پیچھے بالی وڈ اداکار کبیر بیدی کی آواز گونج رہی ہے جس میں وہ کہہ رہے ہیں: ‘یہ اس وقت کی بات ہے جب طالبان افغانستان اور پاکستان کو جہاد کے نام پر تباہ کر رہے تھے۔ ایسے میں پاکستان کے ایک چھوٹے سے گاؤں سے ایک آواز اٹھی’۔

بھارتی فلم ہدایت کار امجد خان نے اس فلم کو بنانے کا اعلان پانچ سال پہلے کیا تھا۔

امجد خان ایک نوجوان فلم ہدایت کار ہیں اور وہ اپنی پہلی فلم ‘لے گیا صدام’ کی وجہ سے فتوے کا سامنا کر چکے ہیں۔

20 سالہ ملالہ کو اکتوبر 2012 میں طالبان کے قاتلانہ حملے کے بعد علاج کے لیے انگلینڈ منتقل کیا گیا تھا اور وہ صحت یاب ہونے کے بعد حصولِ تعلیم کے لیے وہیں مقیم ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم مذاق کے نام پر خواتین کو مختلف باتوں پر ہراساں کرتا تھا اور گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر اس پر خوب تنقید کی جارہی تھی اور پولیس سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا جارہا تھا۔ ملزم پر خواتین سے غیراخلاقی حرکات ، اسلحہ کے زورپرگالم گلوچ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔ گوجرانوالہ پولیس نے لاہور کے علاقے محمود بوٹی میں کارروائی کرکے ملزم محمد علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم گکھڑ منڈی کا رہائشی ہے جس نے سوشل میڈیاپر اپنا چینل بنارکھا ہے ۔ ایس پی صدر عبدالوہاب کےمطابق ملزم مزاحیہ ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے کے لیے مختلف عوامی مقامات اور پارکس میں بیٹھی خواتین کو ہراساں کرکے ان کی تذلیل کرتا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردیتا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقامی شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔

مزاحیہ ویڈیو کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ پولیس نےبغیراجازت عوامی مقامات پر ویڈیوز بناکر خواتین کرہراساں کرنے کے الزام میں ایک ...

%d bloggers like this: