جنوبی وزیرستان میں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کا اتحاد

ایک دوسرے کی شدید مخالف سیاسی جماعتوں تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے جنوبی وزیرستان میں انتخابی اتحاد کرلیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان سے سما کے نمائندہ احمد نواز کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے امیدوار دلاور خان محسود، تحریک انصاف کے امیدوار دوست محمد خان کے حق میں دستبردار ہوگئے۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار دلاور خان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’آج پیٹرول اور أگ کا ملاپ ہوگیا ہے۔ اس بار ن اور جنون کے ملنے سے لگنے والی آگ پورے جنوبی وزیر ستان میں کلین سوٸپ کرے گی اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کو تاریخ کی بدترین شکست ہوگی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے ٹاٸیگر اور مسلم لیگ ن کے نوجوان مل کر پی ٹی أٸی کے امیدوارکو بھاری اکثریت  سے کامیاب کریں گے اور علاقہ کی ترقی کے لیے ملکر کردار ادا کریں گے۔

تحریک انصاف کے امیدوار دوست محمد خان محسود نے کہا کہ یہ فیصلہ علاقہ کے وسیع ترمفاد میں کیاگیا ہے۔ شفاف الیکشن کے انعقاد کی راہ میں روڑے اٹکاٸے جارہے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے ورٹرز ضلع ٹانک جاکر ووٹ پول کریں گے جو کھم کھلا دھاندلی ہے۔ الیکشن کمیشن اس بات کا نوٹس لے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف جنوبی وزیرستان کے صدر افسر خان محسود نے پارٹی سے بغاوت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار کے خلاف  این اے 49  پرآزاد امیدورکی حمایت کا اعلان کردیا تھا۔

افسر خان محسود اور اورپی ٹی آئی یوتھ کے صدرعبد الوحید نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےئ اپنے حلقہ میں پی ٹی آئی کے انتخابی امیدوار دوست محمد محسود کو پارٹی کی طرف سے ٹکٹ دینے کے فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا اور پی ٹی آئی امیدوار کے بجائے آزاد امیدوار برگیڈئر(ر) قیوم شیر کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

افسر خان محسود نے کہا تھا کہ اگر عمران خان نے ان کو اپنے عہدے سے معزول بھی کر دیا تب بھی وہ پی ٹی آئی کے امیدوار کے خلاف آزاد امیدوار کو سپورٹ کریں گے اور الیکشن جتوا کر یہ سیٹ خان صاحب کو تحفہ میں دیں گے۔

یاد رہے کہ دوست محمد محسود نے 2013 میں بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر اسی حلقہ سے الیکشن لڑا تھا مگر کامیاب نہ ہو سکے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: