طویل اندھیری رات ختم ہونےوالی ہے،عمران خان

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نےکہاہےکہ باریاں لینے والوں نے ملک کو تباہ کردیا ہے۔شہبازشریف پنجاب پولیس کےذریعےہی ماورائےعدالت لوگوں کومرواتا ہے۔

کراچی میں بزنس کمیونٹی کےساتھ ملاقات کےبعدمیڈیاسے بات کرتےہوئے عمران خان نےکہاکہ ایمپائرکی انگلی کامقصد یہ ہےکہ جب اللہ کی پکڑ ہوتی ہے توکوئی بچ نہیں سکتا۔ اللہ کا فیصلہ جب ہوتا توسب کو بےنقاب کردیتاہے۔لاہور کوپیرس بنانےکی اصلیت سب کےسامنے آگئی ہے۔قوم روز بروزقرضوں میں ڈوبتی جارہی ہے۔

چئیرمین پی ٹی آئی کاکہناتھاکہ انتخابات میں بھی معلوم ہوجائےگا کہ لوگوں کی دلوں میں کیاہے۔ انھوں نے کہاکہ لمبی اندھیری رات ختم ہونےوالی ہے۔ جب تک کراچی میں تبدیلی نہیں آئےگی،نظام نہیں بدلیں گے،تب تک پاکستان نہیں اٹھ سکتا۔ انھوں نے دعوی کیا کہ پنجاب اور خیبرپختون خوا میں پی ٹی آئی کی صورتحال بہترہے،وفاقی حکومت بناسکتےہیں۔ انھوں نے کہاکہ اتنی باریاں لینے والوں کےپاس کراچی کوٹھیک کرنےکاحل نہیں۔ جوجماعتیں اداروں کوتباہ کرتی ہیں،وہ انھیں ٹھیک نہیں کرسکتیں۔ انھوں نے کہاکہ جب ہم بڑے ہورہے تھے تو ادارے مضبوط تھے،اب سب کچھ بری حالت میں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: