نہار منہ 7 غذائیں صحت کیلئے شدید نقصان دہ

  ضروری نہیں کہ جو ہمیشہ کھانے کا دل چاہے، ہم وہی کھائیں۔ صبح اٹھنے کے بعد ہم سب سے پہلے جو غذاء کھاتے ہیں، یہ باقی گزرتے دن ہمیں ایکٹو رکھنے کے لیے بےحد اہم ہے۔

بہت سی غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو خالی پیٹ کھائی جائیں تو اس کا صحت پر مثبت اثر نہیں پڑتا۔ ساتھ ساتھ نظام ہاضمہ بھی ایسی کیفیت میں کافی متاثر ہوسکتا ہے۔ کئی گھنٹوں کی نیند سے جاگنے کے کم از کم دو گھنٹوں بعد ناشتہ کرنا چاہیے، لیکن ناشتے میں خالی پیٹ ان 7 غذاؤں کو کھانے سے پرہیز کریں۔

مصالحے دار پکوان

خالی پیٹ مصالحے دار پکوان کھانے سے معدے میں ایسی تیزابیت کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، جس سے دیر تک پیٹ میں تکلیف ہوتی رہے۔ اس سے نظام ہاضمہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔

میٹھے کھانے یا میٹھے مشروبات

ویسے تو لوگ ایسا مانتے ہیں کہ صبح ناشتے میں ایک گلاس جوس کا پینا مثبت عمل ہے، تاہم کیا آپ جانتے ہیں کہ خالی پیٹ جوس کا ایک گلاس آپ کے لیے کافی خطرناک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نیند پوری کرکے اٹھنے کے بعد آپ کا جسم اتنا ایکٹو نہیں ہوتا اور فوری طور پر جوس معدے پر کافی بھاری پڑ سکتا ہے۔

کولڈ ڈرنکس

کولڈ ڈرنکس تو ویسے ہی صحت کے لیے مضر مانی جاتی ہیں، لیکن ان کو خالی پیٹ پینا متلی اور گیس جیسے مسائل پیدا کرسکتا ہے۔ خالی پیٹ کولڈ ڈرنکس پینے سے اس میں موجود ایسڈز پیٹ میں موجود تیزابیت سے جاملتے ہیں، جس کے باعث پورے دن طبیعت عجیب رہ سکتی ہے۔

ٹھنڈے شیکس/ جوس

کوشش کریں کہ صبح جب بھی اٹھے خالی پیٹ ہمیشہ نیم گرم پانی پیئے، ٹھنڈے مشروبات جیسے پھلوں کے شیکس یا جوس خالی پیٹ پینے سے ہمارا نظام ہاضمہ متاثر ہوسکتا ہے۔

ترش پھل

ترش پھلوں میں ایک ایسا ایسڈ موجود ہے جو خالی پیٹ پر کھایا جائے تو سینے کی جلن کا باعث بنتا ہے، ان سے گیسٹرک السر کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔

کچی سبزی

کچی سبزیوں میں امینوں ایسڈ زیادہ مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو خالی معدے کے لیے بے حد نقصان دہ ہے، ان سبزیوں کو نہار منہ کھایا جائے تو سینے میں جلن اور پیٹ درد کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

کافی

دن کی شروعات کافی سے کرنا بہت سے افراد کی عادت ہے، یہ نیند بھگانے کا بھی سب سے آسان حل ہے، لیکن خالی معدے پر کافی پینے سے پیٹ میں تیزابیت ہوسکتی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: