فلم ’سنجو‘ میں رنبیر کپور کی پرفارمنس نے سنجے دت کا بھی دل جیت لیا

ممئی: بالی وڈ اداکار رنبیر کپور کی فلم ’سنجو‘ میں شاندار پرفارمنس نے اداکار سنجے دت کا دل بھی جیت لیا ہے۔

راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’سنجو‘ اس وقت باکس آفس کی شان ہے اور رواں برس ریلیز ہونے والی فلموں کے مقابلے میں ریکارڈ توڑ کمائی کر رہی ہے۔

فلم ’سنجو‘ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ہے جس میں سنجو کا مرکزی کردار رنبیر کپور نے بخوبی نبھایا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سنجے دت نے فلم میں رنبیر کپور کی جاندار اداکاری کو خوب سراہا اور کہا کہ وہ ان سے متاثر ہوگئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جو کچھ بھی سچ تھا وہ فلم میں دکھا دیا گیا ہے جس کو رنبیر نے زبردست انداز سے پیش کیا۔

سنجے دت نے رنبیر کپور کے ساتھ فلم کی پوری ٹیم کو سراہا اور کہا کے سب نے بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے جب کہ انہوں نے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کا بھی شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ فلم ’سنجو‘ رنبیر کپور کے کیرئر کی سب سے بڑی کامیاب فلم قرار دی جارہی ہے۔

یہاں تک کہ فلم نے ریلیز کے پہلے ہی روز باکس آفس پر خود رنبیر کی ہٹ فلموں کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: