بيلٹ پيپرز کی چھپائی کا عمل فوج کی نگرانی ميں شروع

عام انتخابات 2018 کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل فوج کی نگرانی میں شروع کردیا گیا ہے۔ انتخابات میں21کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے۔

بیلٹ پیپرز ملک کے 3 پرنٹنگ پریس میں چھاپے جا رہے ہیں۔ کسی نجی ادارے کو بیلٹ پیپر چھاپنے کی اجازت نہیں۔ رواں سال ہونے والے عام انتخابات میں ملکی تاریخ کا مہنگا ترین بیلٹ پیپر تیار کیا جائیگا۔ ایک بیلٹ پیپر کی قمیت 10روپے تک ہے۔ یہ بیلٹ پیپرزملک کے تین پرنٹنگ پریس میں چھاپے جا رہے ہیں۔

ملکی تاریخ میں پہلی بار واٹر مارک والے بیلٹ پیپرزشائع کیے جا رہے ہیں جن کی چھپائی کا عمل اسلام آباد میں پاک فوج کی نگرانی میں شروع کر دیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کے لیے سبز بیلٹ پیپرز، جب کہ صوبائی اسمبلی کے لیے سفید بیلٹ پیپرز شائع کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: