شاہد خاقان عباسی اور عمران خان میں 36 کا آکڑا

شاہد خاقان عباسی اور عمران خان میں 36 کا آکڑا ہو گیا، دونوں رہنما قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 اسلام آباد میں آمنے سامنے آگئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے 3 حلقوں پر 76 امیدوار میدان میں ہوں گے جب کہ این اے 53 سے سب سے زیادہ 36 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے اور اسی حلقے میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان مدمقابل ہوں گے۔

وفاقی دارالحکومت کے حلقہ این اے 54 سے 28 امیدوار میدان میں ہوں گے جہاں اسد عمر کا مقابلہ (ن) لیگ کے انجم عقیل سے ہوگا جب کہ پییلز پارٹی کے عمران اشرف اسی حلقے سے میدان میں ہوں گے۔

این اے 54 سے مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما عبدالحفیظ ٹیپو بطور آزاد امیدار انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

اسلام آباد سے مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری، پیپلزپارٹی کے افضل کھوکھر اور تحریک انصاف کے خرم نواز بھی آمنے سامنے ہوں گے،اس کے علاوہ حلقہ این اے 52 میں سب سے کم امیدوار سامنے آئے ہیں جہاں 12 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

BRAND NEW EXPERIENCE Jemima Khan is having ‘best sex ever’ with Russell Brand

رسل بیڈروم میں بہت ایڈونچریس ہیں،جسم کا ہر تار چھیڑ دیتا، جمائما خان

جمائما خان کے سابق بوائے فرینڈ اور برطانوی کامیڈین رسل برانڈ آج کل مشکل میں ...

%d bloggers like this: