ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پرخصوصی گرانٹ روک لی گئی

چیمپئنز ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پرنگران حکومت نے نوٹس لے لیا اور ہاکی فیڈریشن کی گرانٹ روک لی۔

قومی ہاکی ٹیم کی انتہائی ناقص پرفارمنس کے باعث نگران حکومت نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی 20کروڑروپےکی اسپیشل گرانٹ روک لی۔

اسپیشل گرانٹ کی منظوری سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نےدی تھی۔چیمپئنر ٹرافی میں قومی ہاکی ٹیم خراب کارکردگی کے باعث میڈل کی دوڑ سے آؤٹ ہوگئی تھی۔دس لاکھ سے زائد ماہانہ تنخواہ لینے والے ڈچ کوچ بھی کچھ نہ کر سکے۔

پاکستان کو بھارت،ہالینڈ،بیلجیم اورآسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان اسپورٹس بورڈ  نے فیڈریشن کی ناقص کارکردگی پرجواب طلبی کا فیصلہ بھی کرلیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: