چوہدری نثار علی خان کو جیپ مل گئی

عام انتخابات 2018 کیلئے چوہدری نثار کو آزاد حیثیت میں انتخاب لڑنے کیلئے جیپ کا نشان الاٹ کردیا گیا ہے، جب کہ دیگر سیاسی جماعتوں، آزاد میدواروں اور آزاد حیثیت میں لڑنے والے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد حتمی فہرست آر اوز اور ڈی آر اوز کے دفاتر میں آویزاں کر دی جائیں گی۔

ڈسٹرکٹ آفیسر کی زیر صدارت تمام آر اوز کی میٹنگ میں انتخابی نشانات الاٹ کرنے کا معاملہ تکمیل کو پہنچا۔ جو سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن کے پاس رجسرڈ ہیں، ان کے مخصوص نشانات ہی ان کو الاٹ کیے جائیں گے، تاہم آزاد حیثیت سے انتخابات میں حصہ لینے والوں کو 100 نشانات میں سے کسی ایک کو منتخب کرکے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرانی ہوگی، جس کے بعد الیکشن کمیشن کے دیئے گئے ریٹرنگ آفیسر کو خصوصی اختیارات کے استعمال کے بعد آزاد امیدواروں کو نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔

 

چوہدری نثار کو صوبائی اسمبلی کے لیے راولپنڈی کے حلقے پی پی 12 سے جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر نجیب اللہ نے چوہدری نثار کے لیے جیپ کے انتخابی نشان کی منظوری دی ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرنے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو جیپ کے انتخابی نشان کے ‘لیے درخواست دی تھی۔

 

بات کی جائے لاہور کی تو مجموعی طور پر قومی اسمبلی کے14 حلقوں سے166 افراد انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔ اتوار کو لگنے والی حتمی فہرست میں اس بات کو واضح کردیا جائے گا کہ کون سا امیدوار کس حلقے سے کس انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گا۔ این اے 123 سے 13 امیدوار میدان میں، این اے 125 سے 14 میں مقابلہ ہوگا، این اے 129 سے ایاز صادق، علیم خان سمیت 11 امیدوار مدمقابل ہونگے۔ این اے 132 سے، شہباز شریف سمیت 17 امیدواروں میں مقابلہ ہوگا۔ این اے 133 سے 15، این اے 134 سے 11 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں۔

 

اسلام آباد کے تین حلقوں میں چھہتر امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔ ریٹرننگ افسران نے حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ این اے 53 سے 36 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔ حلقہ این اے 54 سے 28 امیدوار مد مقابل ہوں گے۔ حلقہ این اے 52 میں 12 امیدوار مد مقابل ہیں۔

 

پشاور سے قومی اسمبلی کے پانچ حلقے ہیں، تاہم کچھ افراد کی جانب سے انتخابی نشانات پر اعتراضات کیے جا رہے ہیں، تاہم مجموعی طور پر امیدوار انتخابی نشانات سے مطمئن ہیں۔ 225 آزاد امیداوروں کے نشانات ہیں، جب کہ سیاسی جماعتوں سے وابستہ 106 افراد کے انتخابی نشانات ہیں۔ قومی اسمبلی کی 14سیٹوں کیلئے 168 امیدوار اور 5 سیٹوں کیلئے 42 امیدوار میدان میں اتریں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ ریٹرننگ افسران امیدواروں کی جانب سے جماعتی وابستگی سرٹیفیکیٹ آج نشانات الاٹ کرنے تک وصول کرسکتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کےاعلامیہ کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی زیر دفعہ 66تمام ریٹرننگ افسران امیدواروں کی جانب سےجماعتی وابستگی سرٹیفکیٹ آج نشانات الاٹ کرنے تک وصول کرسکتے ہیں۔ انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج سہ پہر 4 بجے نشانات الاٹ کرنے کے بعد فارم 33 پر جاری کی جائیں گی اور امیدواروں کے نام فارم 33 پر اردو حروف تہجی کی ترتیب کےمطابق درج کئے جائیں گے۔ اعلامیہ کے مطابق امیدواروں کے نام بھی قومی شناختی کارڈ کے مطابق ہی درج ہوں گے اور ریٹرننگ افسر قومی شناختی کارڈ کے علاوہ امیدواروں کا کوئی اضافی نام فارم 33 پر درج نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: