فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کا پہیہ جام کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کے تحت پیر سے نان فائلرز موٹرسائیکل بھی نہیں خرید سکیں گے۔
فیصلے کے مطابق نان فائلرز موٹرسائیکل، کار یا کوئی اور سواری نہیں خرید سکیں گے، جب کہ گاڑی رجسٹریشن کی درخواست بھی قبول نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ پچاس لاکھ سے زیادہ کی جائیداد خریدنے پر بھی پابندی ہوگی۔
ایف بی آر حکام کے مطابق نئے قانون سے فائلرز کی تعداد میں اضافہ اور نان فائلرز کی حوصلہ شکنی سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوگا۔
واضح رہے کہ فنانس بل 2018ء پر یکم جولائی سے عمل درآمد شروع ہو جائے گا۔