لیموں پانی نہ صرف ایک صحت بخش مشروب ہے بلکہ یہ گردے میں پتھری بننے کے عمل کو روکتا ہے اور اگر پتھری ہوتو اس کے بڑھنے کی رفتار کو سست کرتا ہے
ڈیوک یونیورسٹی کے کڈنی اسٹون سینٹر میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ لیموں میں موجود سٹرک ایسڈ گردے کی پتھریوں کا مؤثر سدِ باب کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق اس کے استعمال سے پانی زیادہ پیا جاتا ہے اور مریض روزانہ ڈیڑھ سے دو لیٹر تک پانی پیشاب کی صورت میں جسم سے خارج کرتا ہے جس سے گردے صاف ہوجاتے ہیں،،اس عمل کو اب لیموں تھراپی کا نام دیا جاتا ہے۔