دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے،نوازشریف

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف پارٹی رہنماؤں کی نااہلیوں اور گرفتاریوں پر برہم ہو گئے۔ انہوں نے اقدامات کو پری پول رگنگ قرار دے دیا۔لندن کے ہارلے اسٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نوازشریف نے الزام عائد کیا کہ الیکشن سے پہلے مسلم لیگ ن کو نشانہ بناتے ہوئے 1970جیسا کھیل کھیلا جا رہا ہے، دھاندلی نہ روکی گئی تو نتائج ہولناک ہوں گے۔میاں نوازشریف نے پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کو این اے 59 سے گرفتار امیدوار قمرالاسلام کے بچوں سے انتخابی مہم میں مکمل تعاون کی ہدایت کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: