لاہور(اے ایف چودھری) قومی اسمبلی کے حلقہ 133 سے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار اعجاز احمد چودھری نے کارنر میٹنگ کے لیے فیروز پور روڈ پر عثمان آپٹیکل سینٹر کا دورہ کیا۔ حاجی محمد رمضان کمبو ہ اور حافظ محمد عثمان کمبوہ نے اعجاز احمد چودھری کا گل پاشی سے استقبال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جدوجہد کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ انہوں نے ملک میں کرپشن اور بدعنوانی کے خلاف جو سفر دو دہائی قبل شروع کیا تھا میں نے ان کا تمام عرصہ بھر پور ساتھ دیا۔ اب وقت آچکا ہے ملک کو ترقی کے راستے پر گامزن کرنے کے لیے پی ٹی آئی کو جتوانا ہے۔ اعجاز احمد چودھری نے مزید کہا کہ الیکشن کے روز عوام اپنا ملکی فریضہ ادا کریں اور بلے کے نشان پر مہر لگا کر انہیں کامیاب کرائیں۔
عثمان آپٹیکل سینٹر پر ہونے والی کارنر میٹنگ میں پروفیسر منیر احمد کمبو، بابر احمد امانت کمبوہ، محمد جاوید اقبال، چودھری عمر خالد کمبوہ، ڈاکٹر غلام مرتضیٰ صدیقی ،ندیم چٹھہ، علی سلیم بھٹی، محمد یاسین کمبوہ، چودھری استخار کمبوہ، چودھری شرافت کمبوہ، فاروق کمبو، محمد یوسف ، شیراز یوسف ، محمد خاور رشید، رحب علی، یوسف جمال، علیم خان، عتیق اسد ، ماسٹر جاوید، زوہیب ، عمر وجاہت، عمران ،محمد نعمان،اقبال جاوید، آصف میو اور اہل علاقہ کثیر تعداد میں موجود تھے۔