تبدیلی کا وقت آگیا،ملک پر پی ٹی آئی راج کرے گی، ندیم ڈوگر

 

بورے والا(شاہد مشتاق سے)کاروباری شخصیت ندیم ڈوگر نے گزشتہ روز 421 ای بی میں دین سنز فارمز پر معززین علاقہ کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر ندیم ڈوگر کا کہنا تھا کہ ملک کی بہتری کے لیے ضروری ہے کہ صاف اور شفاف قیادت ملک کی باگ ڈور سنبھالے۔ تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔ بورے والا کے نوجوانوں کے ساتھ ساتھ علاقے میں رہائش پذیر ہر ذی شعور شخص پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب بورے والا سمیت ملک بھرمیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہو گی۔ندیم ڈوگر کا مزید کہنا تھا کہ دین سنز فارمز صحت بخش اور معیاری چکن کے ذریعے عوام کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کی بھر پور کوشش کر رہا ہے۔استقبالیہ تقریب میں بابر شریف،علی بھائی آف علی جی سیلون،سلیم اختر،صحافی اظہر فاروق چودھری،لیاقت جٹ،محسن علی ڈھوڈی، شاہد حمید نمبردار، حاجی راشد، رانا ریاض ،محمد ندیم اور دیگر معززین علاقہ موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: