‎تربت پولیس کارنامہ، اسلام آباد میں موجود صحافی پر قتل کامقدمہ

تربت پولیس نے انوکھا کارنامہ سرانجام دیتے ہوئےاسلام آباد میں موجود صحافی پر تربت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔

با اثر شخصیات کے کہنے پر کوئٹہ کرائم برانچ بھی حرکت میں آگئی اور بے گناہ صحافی پر دہشت گردی کا ایکٹ سیون اے ٹی اے لگا دیا۔

ولید رند ولد محمد عمر گزشتہ دس سال سے اسلام آباد میں بطور صحافی کام کر رہا تھا. جس کے خلاف 10 ستمبر 2015 میں زیر دفعہ ت پ ایف آئی آر نمبر 183/2015 تھانہ تربت میں جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔

جس وقت اور دن قتل کا مقدمہ درج ہوا اس وقت ولید رند اسلام آباد پی ٹی وی میں اپنی ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا. اس حوالے تمام تر ثبوت بھی اس کے پاس ہیں. دو سال بعد ولید رند کا شناختی کارڈ منسوخ ہوا تو اسے پتا چلا کہ اس کے خلاف قتل کا مقدمہ درج یوگیا. جس کے بعد اس نے کیس لڑنے کا فیصلہ کیا۔

تربت کی مقامی عدالت نے اس کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔

مدعی پارٹی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ولید کا کیس کوئٹہ کی کرائم برانچ کو منتقل کر دیا گیا ہے. جہاں کرائم برانچ کوئٹہ نے ولید رند پر 7ATAلگا دی۔

ولید رند اس وقت کوئٹہ کرائم برانچ میں زیر تفتیش ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: