گوگل لینس اب اسٹینڈالون اپپ کے طور پر دستیاب

اکثر اوقات تصویر لینے کے بعد زوم کرکے دیکھنے سے عکس دھندلا ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ جگہ یا نام درست طور پر دکھائی نہیں دے رہا ہوتا، لیکن گوگل لینس نے اس مشکل سے چھٹکارہ دے دیا ہے۔

یہ گوگل لینس پلے اسٹور پر دستیاب ہیں، جس کے لیے اسٹینڈالون ایپ ڈاؤن لوڈ کرنا ضروری ہے۔

گوگل لینس ایک ذہین کیمرہ ہے، جس کی مدد سے کسی بھی فن پارے اور جگہ کی باریکی کو جانچا جاسکتا اور معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔

علاوہ ازیں اس فیچر کی مدد سے بار کوڈز اور ٹیکس کو اسکین کرنے کی سہولت بھی دستیاب ہے یا پھر صارفین چاہیں تو اس میں کوئی چیز کاپی پیسٹ بھی کرسکتے ہیں اور کیلنڈر میں کوئی اہم ایونٹ بھی محفوظ کرسکتے ہیں۔

یعنی اس گوگل لینس کے ذریعے اُن تمام چیزوں کی معلومات مل سکتی ہیں جو واضح طور پر نہ دیکھی جاسکتی ہوں۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کے مطابق اسٹینڈالون ایپ کے فیچرز جلد ہی اینـڈرائیڈ کے تمام صارفین بھی استعمال کر سکیں گے لیکن پلے اسٹور کے مطابق یہ ڈیوائس میں صرف مارش میلو کے ساتھ کام کرے گا۔

تاہم ایپ کے متعارف ہوتے ہی کچھ صارفین کی جانب سے شکایت کی گئی کہ یہ گلیکسی ایس7 ایج، اوریو اور موٹرولا جی 4 میں کام نہیں کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: