پنجاب کے شعبہ صحت میں نمایاں بہتری آئی ہے

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ 2014 سے اب تک پنجاب کے شعبہ صحت کے شعبہ میں نمایاں بہتری آئی ہے،بچوں کو لگائے جانے والے حفاظتی ٹیکہ جات کی کوریج میں 2014 سے 2017 تک 22 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

لاہور سے جاری رپورٹ میں ڈبلیو ایچ او پنجاب کے سربراہ ڈاکٹر جمشید احمد کا کہنا ہے کہ تین سال سے شعبہ صحت میں حکومت پنجاب سے مل کرکام کررہےہیں ،سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور میں سرکاری اسپتالوں میں اصلاح کرکے ڈاکٹروں کی تعداد ڈبل کردی گئی، پنجاب روٹا وائرس ویکسین متعارف کروانے والا پہلا صوبہ ہے،یہ واحد صوبہ ہے جس نے ٹیٹنس کا مکمل خاتمہ کیا۔

جمشید احمد کے مطابق مارچ 2018میں حاملہ خواتین کے لیے 433 ایمبولینس مہیا کی گئیں جن کےذریعے 20 ہزار خواتین کو ڈلیوری کے لیے اسپتال پہنچایا جاتا ہے،حکومت پنجاب نے 2030 تک ہیپاٹائٹس کے مکمل خاتمے کے لیے پروگرام شروع کیا ہے جس کے تحت ہیپاٹائٹس کلینکس پر 3 لاکھ مریضوں کو رجسٹرڈ کیا گیا ہے،50 ہزار مریضوں کی ہیلتھ لائن کے ذریعے کونسلنگ کی جارہی ہے جبکہ 60 ہزار سے زائد مریض زیر علاج ہیں۔

رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ پروگرام کو مزید آگے بڑھانےکے لیے پنجاب سے تعاون جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: