شہبازشریف نےکہاہےکہ پنجاب میں مسلم لیگ نون کی حکومت کی مدت پوری ہوگئی،اب کل کولوڈشیڈنگ ہوتوہماری حکومت ذمہ دار نہیں ہوگی۔
لاہورمیں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نےلوڈ شیڈنگ سے متعلق عجیب منطق بیان کردی۔انھوں نےکہاکہ
ہماری حکومت کی مدت پوری ہوگئی ہے۔ شہباز شریف نےمزید کہاکہ کل کولوڈشیڈنگ ہوئی تو ہم ذمہ دار نہیں ہونگے۔
شہباز شریف نےمزیدکہاکہ اگر لوڈشیڈنگ ہوتونگراں حکومت سےپوچھئےگا۔میں،نوازشریف یاشاہدخاقان عباسی کل سے لوڈشیڈنگ کےذمہ دار نہیں ہوں گے۔