نومسلم بھارتی اداکارہ دپیکا ککڑ کی پہلے ماہِ رمضان کی تصاویر وائرل

نومسلم بھارتی اداکارہ دپیکا شادی کے بعد پہلا رمضان المبارک گزار رہی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔

بھارتی ٹی وی کے ڈرامے ’سسرال سمر کا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ دپیکا ککڑ نے رواں سال کے آغاز میں ہندو مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا اور ساتھی ادکار شعیب ابراہیم سے شادی کی تھی۔ دپیکا ککڑ کے شوہر شعیب ابراہیم نے اہلیہ کے ساتھ رمضان المبارک کی چند تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہیں۔

اداکارہ شادی کے بعد پہلا رمضان گزار رہی ہیں جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ دپیکا ککڑ شوہر اور دیگر گھر والوں کے ساتھ افطاری کے دسترخوان پر بیٹھی ہیں اور نہایت خوش نظر آرہی ہیں۔

جہاں مداحوں کی جانب سے بھی اداکارہ کی تصویروں کو بے حد پسند کیا جارہا ہے وہیں بھارتی میڈیا نے بھی ان پر خصوصی رپورٹس بنائی ہیں۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: