ڈیٹا چوری سکینڈل پر بانی فیس بک کی یورپی یونین میں پیشی

ڈیٹا چوری پر فیس بک بانی کو یورپی یونین میں بھی پیشی دینی پڑگئی، مارک زکر برگ نے کیمبرج اینالٹیکا سکینڈل پرمعافی مانگتے ہوئے ویب سائٹ میں خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔

مارک زکر برگ برسلز میں یورپی رہنماؤں کے سامنے پیش ہوئے، سوال و جواب میں انہوں نے ڈیٹا چوری کے حوالے سے غیرذمہ داری کا اعتراف کیا۔ فیس بک بانی کا کہنا تھا کہ سوچا نہیں تھا ڈیٹا اس حد تک چوری ہوجائے گا۔ فیس بک بانی نے یورپی رہنماؤں کو خامیاں دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ واضح رہے کہ فیس بک کے چوری ہونے والے ڈیٹا میں یورپ کے ستائس لاکھ صارفین کا ڈیٹا بھی شامل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: