مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ میری نااہلی کی وجہ بنا

لندن فلیٹس ریفرنس میں نواز شریف کے جوابات مکمل ہوگئے احتساب عدالت میں کل مریم نواز کا بیان ریکارڈ ہوگا،نواز شریف کا کہنا تھا کہ مشرف کیخلاف غداری کا مقدمہ میری نااہلی کی وجہ بنا، دھمکی نما مشورہ ملا کہ بھاری پتھر اٹھانے کا ارادہ ترک کر دوں ۔

نواز خاندان کے خلاف ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت میں میاں صاحب،  بیٹی اور داماد کی پھر حاضری ہوئی نواز شریف کا بیان ریکارڈ ہونے میں تین دن لگ گئے۔ سابق وزیراعطم نواز شریف نے احتساب عدالت میں 127 سوالوں کے جواب دیئے، آپ کے خلاف مقدمہ کیوں بنا؟ اس سوال کا جواب 6 صفحات پر مشتمل بیان میں دیا۔

نواز شریف نے کہا کہ مشرف کے غیرآئینی اقدام پر واضح مؤقف اپنانا میرا جرم بن گیا، میری نااہلی کی بڑی وجہ مشرف کے خلاف غداری کیس ہے، زرداری نے مصلحت کا مشورہ دیا تو میں نے واضح کیا کہ مصلحت نہیں مشرف کو کٹہرے میں لایا جائے، میں بضد تھا کہ آمرکو سزا ملنی چاہئے۔

نااہل وزیراعظم نے بتایا کہ مشرف کے خلاف کیس پر مجھے دھمکی نما پیغام دیا گیا کہ بھاری پتھر ہے نہ اٹھائیں، سوال اٹھایا کہ دھرنوں کا منصوبہ کیسے بنا اور کس نے بنایا؟ لندن میں قادری عمران ملاقات کے بعد یہ سب ڈراما شروع ہوا، اُن کے منہ میں وزیراعظم کے استعفے کی بات کس نے ڈالی، دھرنوں کا مقصد بھی مجھے دباؤ میں لانا تھا۔ اس لشکرکشی کے ذریعے پیغام ملاکہ مشرف کیخلاف مقدمہ آگے نہ بڑھایا جائے۔

نواز شریف نے کہا کہ مجھے ہائی جیکر، سیسلین مافیا گاڈ فادر یا غدار کہیں ، کوئی فرق نہیں پڑتا، کسی سے حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ لینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔

لندن فلیٹس ریفرنس میں اپنا دفاع پیش کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ استغاثہ کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا، مجھے گواہ پیش کرنے کی ضرورت نہیں، جج کو مخاطب ہوکر بولے اب فیصلہ آپ پر چھوڑرہا ہوں، سماعت جمعرات تک ملتوی کردی گئی اب مریم نواز اور کیپٹن صفدر بیان ریکارڈ کرائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: