دیسی چارہ کھانے والی بھینسوں کا دودھ زیادہ بہتر ہوتا ہے

برطانوی ماہرین کے مطابق صحت مند زندگی گزارنے کے لئے دودھ بہترین غذا ہے اور اس کے لئے دیسی چارے پر پالی جانے والی بھینسیں یا بکریاں کا دودھ فارم میں پالی جانے والی بھینسوں اور بکریوں کے دودھ سے کئی گنا بہتر ہوتا ہے۔

نیوکاسل یونیورسٹی کے شعبہ صحٹ کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ایسی بھینسیں یا بکریاں جنہیں دیسی چارے پر پالاجائے ان کے دودھ میں غذائیت کے ساتھ ساتھ توانائی بھی کئی گنا ہوتی ہے۔

دیسی چارے پر پلنے والی بھینس کے دودھ میں عام بھینس کی نسبت 50 فیصد زیادہ غذائیت ہوتی ہے، جب کہ ان میں وٹامنز کی مقدار اور دیگر خصوصیات بھی زیادہ ہوتی ہیں۔

محققین کا کہنا ہے کہ خالص دودھ استعمال کرنے والے لوگ زیادہ صحت مند اور تندرست زندگی گزارتے اور کئی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق دودھ میں کیلشیئم کی وافر مقدار پائی جاتی ہے جو دانتوں، مسوڑوں اور ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اس لئے صحتمند اور خصوصی طور پر بڑھتی عمر کے بچوں کے لئے اس کا باقائدہ استعمال نہایت مفید ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: