پی ٹی آئی کانیشنل سیکورٹی کونسل کااجلاس دوبارہ بلوانےکامطالبہ

لاہورمیں پریس کانفرنس کرتےہوئے فوادچوہدری نےکہاکہ عوام یہ مطالبہ کرتی ہے کہ نوازشریف کے خلاف راست اقدام لینا چاہیے۔انھوں نےکہاکہ نوازشریف کوکارگل کاتودکھ ہے لیکن سیاچن کا دکھ نہیں ہے۔

فوادچوہدری نےمزید کہاکہ شاہد خاقان عباسی پاکستان سے زیادہ جاتی عمرہ کے وفادار ہیں۔ نوازشریف نےسوچی سمجھی سازش کےتحت بیان دیا۔ انھوں نے تنقید کی کہ نوازشریف کویہ نہیں معلوم کہ بچوں کےاکاؤنٹ میں پیسےکیسےآئے، لیکن یہ معلوم ہےکہ بھارت میں دہشتگردی کیسےہوئی۔

پی ٹی آئی رہنماءنےتنقید کی کہ نوازشریف کلبھوشن یادیوکودہشتگردکہنےکوتیارنہیں۔ نوازشریف کہتےہیں کہ وہ ایک جاسوس ہے۔

دوسری جانب چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نےجنوبی پنجاب صوبے کےقیام کےلئےابھی سےرفتار پکڑلی۔ اس حوالے سے میربلخ شیرمزاری کی سربراہی میں چھ رکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہےجس میں شاہ محمود قریشی،جہانگیر ترین،اسحاق خاکوانی، مخدوم خسروبختیار اور طاہر بشیر چیمہ شامل ہیں۔

کمیٹی جنوبی پنجاب صوبے کےقیام کیلئےحکمت عملی تیارکرے گی اور سو روزمیں سفارشات تیارکرکے عمران خان کو پیش کرے گی۔ کمیٹی ماہرین سے مشاورت اور مدد طلب کرنے کی بھی مجاز ہوگی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

https://twitter.com/AliZafarsays/status/1704445733842333810

شائقین کرکٹ ورلڈکپ کے ترانے سے مایوس، علی ظفر سے گانے کی درخواست کر دی

کرکٹ شائقین انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ 2023 کے آفیشل ترانے کی ...

%d bloggers like this: