یوسی پی لاہور: آزادی صحافت اور معاشرتی ذمہ داریوں پر سیمینار

یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب سکول آف میڈیا کے زیراہتمام ورلڈپریس فریڈم ڈے کے حوالے سے آزادی صحافت اور معاشرتی ذمہ داریو ں کے موضوع پر سیمینارکا انعقاد کیاگیا ۔میڈیا کلب کے تحت ہونے والے سیمینار میں شعبہ تعلیم اور صحافت سے وابسطہ نامور شخصیات ، سلمان غنی، رؤف طاہر، ڈاکٹر انجم ضیا، سلمان غنی اور اوریا مقبول جان نے خصوصی شرکت کی۔ یوسی پی کے ڈین فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسڈیز ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے مہمانوں اور شرکا کو خوش آمدید کہا۔

مقررین نے ملک کے مخصوص حالات میں میڈیا کی اہمیت اور کردار پر تفصیلی روشنی ڈالی۔سلمان عابد کا اپنے خطاب میں کہنا تھا ہمارے ملک کا میڈیا آزاد ہے مگرمیڈیا کی آزادی کے ساتھ ساتھ ذمہ دارانہ صحافت وقت کا تقاضا ہے۔ چیئرپرسن شعبہ ماس کمیونیکیشن لاہورکالج ویمن یونیورسٹی ڈاکٹر انجم ضیاء نے میڈیا کی معاشرتی مسائل کی طرف کم ہوتی توجہ پر روشنی ڈالی۔انکا کہنا تھا بریکنگ نیوز کی دوڑ میں خبروں کا معیارمتاثر ہورہا ہے۔

سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا کہ موجود حالات میں میڈیا کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔آزاد اور ذمہ دار میڈیا معاشرے میں سچائی اورحقیقت کو سامنے لانے کیلئے ضروری ہے۔ اوریا مقبول جان نے سنجیدہ اور اہم موضوعات پرخصوصی سیمینارزاور تقریبات کے اہتمام پر میڈیا سکول کے ڈین ڈاکٹر مغیث الدین شیخ اور انکی ٹیم کومبارکباد پیش کی۔ڈاکٹر مغیث الدین شیخ نے میڈیا کلب کے انچارج عرفان علی اورتمام ارکان کی خدمات اور کاوشوں کو سراہا۔ سیمینار کے بعدآزادی صحافت اوردرپیش چیلنجزسے متعلق طلباوطالبات کے مختلف پروجیکٹس کی تصویری نمائش کا بھی افتتاح کیاگیا ۔دو روزہ تصویری نمائش آج بھی جاری رہے گی

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: