نواز شریف کا بیان، جیو انتظامیہ اور بھارتی ہائی کمشنر کی ملاقات کا انکشاف

پاکستانی ٹی وی چینلز بول ٹی وی نے انکشاف کیا ہے کہ جیو اور جنگ گروپ کے مالک میر شکیل الرحمان اور بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کے درمیان ملاقات جیو کے دفتر میں ہوئی۔

بول نے دعوی کیا کہ ملاقات میں سات افراد شریک رہے۔

ملاقات میں ممبئی حملوں سے متعلق غور کیا گیا۔

اجے بساریہ نے میر شکیل سے سوال کیا اگلے الیکشن میں کیا ہو رہا ہے۔؟

میر شکیل نے جواب دیا عمران خان سمیت تمام اسٹیک ہولڈر ایک پیج پر ہیں۔

اجے بساریہ نے ایک اور سوال کیا الیکشن ملتوی ہونے کا کتنا چانس ہے؟

الیکشن میں کافی گرم ماحول ہوگا، صورتحال مناسب نہیں لگتی،میرشکیل کاتبصرہ 

‏میرشکیل نےپاک بھارت تعلقات کیلئےجیک اینڈدی بین اسٹاک کاحوالہ بھی دیا۔

یاد رہے یہ ملاقات پانچ مئی کو ہوئی جس میں بھارت کے تین افراد شریک رہے۔ جبکہ نواز شریف کا ممبئی حملوں سے متعلق انٹرویو 12 مئی کو شائع ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: