ملک دشمن انٹرویو دینے کیلئے سرل المیڈا کو خصوصی پروٹوکول

لک دشمن انٹرویو دینے کیلئے صحافی سرل المیڈا کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ مشیر برائے ہوا بازی کے احکامات پر سرل المیڈا کو بلا روک ٹوک ملتان ایئرپورٹ کے ایپرن تک پہنچایا گیا۔ متنازع انٹرویو کے چھپتے ہی بھارت نے زہر افشانی شروع کر دی۔

 

سابق وزیرِاعظم نواز شریف کے انٹرویو اور پاکستان مخالف بیان کیلئے خصوصی انتظامات کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک دشمن انٹرویو دینے کیلئے صحافی کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا۔ وزیرِاعظم کے مشیر برائے ہوا بازی نے ملتان ائیرپورٹ پر انتظامیہ کو ہدایات دیں۔

نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا کہ سرل المیڈا کو نہ روکا جائے اور بغیر روک ٹوک کے ایپرن تک پہنچایا جائے۔ وزیرِاعظم کے مشیر برائے ہوا بازی کے خصوصی انتظامات کے ذریعے صحافی کی نواز شریف تک رسائی کو ممکن بنایا گیا، جہاں پرنواز شریف سے متنازع انٹرویو لیا گیا، جس کے چھپتے ہی بھارت نے آسمان سر پر اٹھا لیا اور انڈین چینلز نے انٹرویو کا سہارا لے کر زہر اگلنا شروع کر دیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: