نیب لاہور نے رائے ونڈ روڈ کی تعمیر کے کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 20 مئی کو طلب کرلیا۔
نواز شریف پر الزام ہے کہ انہوں نے 1998ء میں بطور وزیراعظم اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے جاتی امراء تک سڑک تعمیر کرائی، 12 کروڑ روپے سے زائد رقم کے ناجائز استعمال کی تفتیش 2016ء میں دوبارہ شروع ہوئی۔
نواز شریف کو چند دن پہلے بھی نوٹس بھجوایا گیا تھا مگر وہ لندن میں ہونے کے باعث پیش نہیں ہوئے تھے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بچوں کو لندن فلیٹس سے متعلق بھی ریفرنسز کا سامنا ہے۔