آلو بخارا موٹاپے کے خلاف مددگار

آلو بخارا کے اینٹی آکسیڈنٹس شوگر، کینسر، موٹاپے سمیت دیگر بیماریوں کے علاج میں بھرپور مدد فراہم کرتے ہیں۔

ماہرین غذائیات نے کہا ہے کہ آلو بخارا میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس شوگر، کینسر، موٹاپے، عمل انہضام سمیت دیگر بیماریوں کے علاج میں بھرپور مدد فراہم کرتے ہیں۔ ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ آلو بخارا مختلف وٹامنز اور منرلز کا خزانہ ہے جس میں وٹامن اے، سی، کے، ای، بی ون، بی ٹو، بی تھری، بی سکس کے علاوہ پوٹاشیم، فلورائیڈ، فاسفورس، میگنیشیم، آئرن، کیلشیم اور زنک جیسی معدنیات بھی شامل ہوتی ہیں جو انسانی جسم کے لئے از حد مفید ہیں اور مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں۔

آلو بخارا موٹاپا اور موٹاپے سے تعلق رکھنے والی دیگر پیچیدگیوں کے علاج کے لئے بہترین ہے۔ گرمیوں میں ہونے والا سر کا درد آلو بخارا کھانا سے ختم ہو جاتا ہے ،اس کے ساتھ ساتھ متلی ، قے اور بے چینی میں بھی بے حد فائدے مند ہے۔

آلو بخارا میں موجود وٹامن بی 6سے اعصابی نظام کو فروغ ملتا ہے، آلو بخارا میں موجودامینو ایسڈ بھوک اور توجہ مرکوز کر نے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ آلو بخارا کے باقاعدہ استعمال سے الزائمر اور پارکسن جیسے امراض سے متعلق عوارض کی روک تھا م میں مدد ملتی ہے۔ اس میں وٹامن سی کی موجودگی جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے میں فائدہ مند ہے۔

دورانِ حمل آلو بخارے کا استعمال مفید ہے ۔اس سے ماں اور بچے کی آنکھوں کی بینائی ہڈیوں اور ٹشوزمضبوط ہوتے ہیں۔ آلو بخارے کا استعمال سرد مزاج والے اور اعصابی امراض میں مبتلا حضرات بالکل نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: