لاہور(اے ایف چودھری)پاکپتن سے تعلق رکھنے والے لاہور ہائی کورٹ کے وکیل چودھری محمد آصف کمبوہ کو لاہور ہائی کورٹ بار نے قیدیوں کی فلاح و بہبود کمیٹی کا معاون مقرر کر کے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ بار کے خزانچی حافظ اللہ یار سپرا کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چودھری محمد آصف کمبوہ کی تعیناتی لاہور ہائی کورٹ بار کے صدر انوار الحق پنوں کی نامزدگی پر کی گئی ہے۔
چودھری محمد آصف کمبوہ لاہور ہائی کورٹ ،سول کورٹس اور فیملی میٹرز میں کافی تجربہ رکھتے ہیں۔ انہیں سال 2018 اور2019 کے لیے لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے معاون برائے جیل اینڈ پرزنر ویلفیئر کمیٹی تعینات کیا گیا ہے۔