نیلم منیر پاکستان کی چند معروف ترین اداکاراﺅں میں سے ایک ہیں جن کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ پاکستانی ناصرف ان کی اداکاری کو بہت پسند کرتے ہیں بلکہ ان کی خوبصورتی کے بھی دیوانے ہیں اور ان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تاب رہتے ہیں۔
اداکارائیں ٹی وی پر آئیں یا کسی تقریب میں شریک ہوں تو خوب میک اپ کیا ہوتا ہے اور بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ میک اپ کے بغیر کسی اداکارہ کی تصویر سامنے آ جائے اور مداح انہیں پسند کریں مگر نیلم منیر اس معاملے میں سب پر بازی لے گئی ہیں جن کی میک اپ کے بغیر سامنے آنے والی تصویر دیکھنے والا ہر شخص یہ کہہ اٹھتا ہے کہ ”انہیں میک اپ کی کیا ضرورت ہے۔“
یہ تصویر سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین دیکھتے ہی رہ گئے اور اپنے اپنے انداز میں نیلم منیر کیلئے پیار کا اظہار اور تعریف کرنے لگے۔