سابق وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھرمخالفین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔ اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے بات کرتے ہوئے بولے کہ خان صاحب بیوقوف کسی اور کو بنائیں ۔ اوپر سے اشارے کا مطلب بنی گالہ نہیں، کیا اوپر والے بنی گالہ میں رہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ نیا پاکستان جھوٹ، منافقت یا کسی کی پگڑیاں اچھالنے یا گالیاں دینے سے نہیں بنے گا۔ یہ بھی بتادیا کہ گھبراؤں گا نہ ہی کسی کے سامنے جھکوں گا