برطانیہ میں پہلی بار وزیر داخلہ کے عہدے پر مسلمان تعینات

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے ساجد جاوید کو برطانیہ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کردیا۔ اس سے قبل امبر روڈ اس عہدے پر تعینات تھیں، جنہوں نے گزشتہ روز متنازعہ پناہ گرین پالیسیوں پر شدید تنقید پر استعفیٰ دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی وزیراعظم تھریسا مے کی جانب سے اس بات کا اعلان کیا گیا کہ انہوں نے کمیونٹیز کے وزیر ساجد جاوید کو وزیر داخلہ مقرر کردیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ طاقتور ملک برطانیہ میں طاقتور اور ہائی پروفائل عہدے پر پہلی بار کسی مسلمان کو وزیر داخلہ تعینات کیا گیا ہے۔

مستعفیٰ وزیر داخلہ امبر روڈ سے متعلق برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امبر روڈ نے معزز ایوان کے اراکین سے غلط بیانی سے کام لیا۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق تعینات ہونے والے نئے وزیر داخلہ ساجد جاوید کا ایوان کے اراکین اور عوام میں اچھی شہرت کے حامل ہیں۔ وہ اس سے قبل 8 جنوری 2018 سے 29 اپریل 2018 تک کمیوٹیز اور مقامی حکومت کے وزیر مملکت رہے۔

وہ سیکریٹری آف اسٹیٹ فار بزنس کے عہدے پر بھی فائز رہے، جب کہ اسٹیٹ فار کلچر، میڈیا اور اسپورٹس کے عہدے بھی اپریل 2014 سئ مئی 2015 تک ان کے پاس تھے۔

ساجد جاوید سال 2010 میں برومزگروؤ سے پارلیمنٹ کے ممبر منتخب ہوئے۔ ساجد جاوید کو ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ میں کنزرویٹیو کے پہلے مسلمان وزیر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ ڈیوڈ کیمرون کی کابینہ میں انھیں وزیر ثقافت کا قلمدان دیا گیا تھا، جب کہ دو سال مئی میں انھیں ترقی دے کر وزیر برائے کاروباری امور بنا دیا گیا تھا۔

ساجد جاوید یورپی یونین کے مخالف رہے ہیں، لیکن یورپی ریفرینڈم میں انھوں نے ڈیوڈ کیمرون کی حمایت کرتے ہوئے ریمین مہم کا ساتھ دیا تھا۔ پاکستانی نژاد سیاست دان ساجد جاوید بس ڈرائیور کے بیٹے ہیں، وہ سیاست میں آنے سے قبل انوسٹر بینکر تھے۔

ساجد جاوید 2010 میں کنزرویٹیو کے ٹکٹ پر رکن پارلیمان منتخب ہوئے، انھیں دو سال بعد وزارت خزانہ کا سیکریٹری بنا دیا گیا جبکہ سیاسی حلقوں میں انھیں کنزرویٹیو پارٹی کے مستقبل کے رہنما کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ ساجد جاوید کو 2014میں ایشیا سے تعلق رکھنے والا برطانیہ کا سب سے بااثر شہری قرار دیا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.

x

Check Also

مریم نواز کو سمیش کرنے کی دھمکی دینے والا میجر جنرل عرفان ملک سپر سیڈ

پاک فوج میں تین میجر جنرلز کو ترقی دے کر لیفٹننٹ جنرل بنا دیا گیا ...

%d bloggers like this: